آئی جی پولیس بلوچستان کی پی ایس ایل کرکٹ میچ کے پر امن ماحول میں انعقاد پر تمام فورسز کے جوانوں کو مبارکباد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پی ایس ایل کرکٹ میچ کے پر امن ماحول میں انعقاد پر تمام فورسز کے جوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اتوار کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پولیس جوانوں اور تمام افسران کو سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ میچ کا پر امن انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کو اگر موقع دیا جائے تو وہ ہر قسم کے ایونٹ کی میزبانی بخوبی کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے