پشاور پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،ایس ایس پی قلات

قلات ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کے جانب سے شہدائے پولیس پشاور کے لئے پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی اور غرباء لنگر تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قلات دوستین دشتی قلات کے نگرانی میں پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی میں پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بعد از قرآن خوانی غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا قرآن خوانی میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل آر آی عبد الرحیم، لائن آفیسر جمعہ خان و پولیس تھانہ سٹی کے آفیسرز و جوان،ایگل فورس،ٹریفک سٹاف،دفتر سٹاف لائن سٹاف، اور دیگر آفیسران و جوانوں نے شرکت کی۔ایس ایس پی قلات نے آفیسران پولیس اور جوانوں سے کہا کہ پشاور پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی اس قربانی کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے