پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کی خاطر آواز بلند کی ہے،میر چنگیز خان جمالی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکومتی کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج پوری قوم غریت کی چکی میں پس رہی ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)اوستہ محمد آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے پریس کلب کے نو منتخب صدر حاجی محمد وارث دیناری اور جنرل سیکریٹری حارث خواجہ سمیت پوری کابینہ کو مبارک باد دی۔میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کی خاطر آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانانہ تقسیم کے لیے پیپلز پارٹی روز اول سے کوشاں ہے لیکن بدقسمتی سے پانی کی منصافانہ تقسیم نا ہونے سے مسائل جنم لے رہے ہیں بلوچستان سے احساس محرومیوں کا خاتمہ کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ایک سوال کے جواب میں میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے پشاور مسجد میں بم دھماکے اور لسبیلہ میں بس حادثے میں شہید ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کا ضائع ہونے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے