حکومت بلوچستان عوام کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہے ، بابر یوسفزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہے،سرطان کا پھیلاؤ اور عوام میں اس مرض سے متعلق کم معلومات لمحہ فکریہ ہے،بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعہ سرطان کے غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جارہاہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کینسر کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کینسر کا عالمی دن منانے کا مقصد اس موزی مرض کے حوالے سے آگاہی و شعور کی فراہمی ہے صحت اور تعلیم وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو کی اولین ترجیح ہے سرطان کا پھیلاؤ اور عوام میں اس مرض سے متعلق کم معلومات لمحہ فکریہ ہے سرطان ایک جان لیوا مرض ضرور ہے لیکن بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی غیر سرکاری تنظیمیں اور حکومتیں سرطان سے متعلق آگاہی کی فراہمی میں اہم کردار کر سکتی ہیں ہمیں سرطان کو پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملکر میدان عمل میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی اپنی زمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعہ سرطان کے غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلو چستان کی ہدایات پر بی ایم سی میں سرطان کی تشخیص اور علاج کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ سرطان سے متعلق آگاہی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
٭٭٭٭