بلوچستان کوسٹ گارڈ اوربس مالکان کے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم
حب (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کراچی کوچز یونین رہنماؤں اور ڈی جی کوسٹ گارڈز کے درمیان مذاکرات کامیاب چار دنوں سے جاری کوچز یونین کا احتجاج ختم ہو گیا۔ اس سلسلے میں آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین کے چیئرمین میر عبداللہ کرد، حاجی امتیاز لہڑی، باری مشوانی، میر زراق لہڑی، حاجی میر مظفر لہڑی، ناصر شاہوانی،کبیر لہڑی و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں چار روز سے وندر کے قریب ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے پاس جاری اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہماری ڈی جی کوسٹ گارڈز سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹرانسپورٹرز کو کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر درپیش مشکلات کو ڈی کوسٹ گارڈز کے سامنے رکھا جس پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے ہمارے شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کی وجہ سے ہم آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین اپنا احتجاج ختم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اور کوسٹ گارڈز حکام کے درمیان کچھ غلط فہمیاں آگئی تھی جس سے یہ مسئلہ پیدا ہوا حالانکہ کوسٹ گارڈز ہمارا محافظ ہے ساحل کی حفاظت کرتا ہے ہم ہمیشہ منشیات سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپورٹرز سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں ہم ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیشہ اپنا کردر ادا کرتے آرہے ہیں اداروں کے ساتھ ہم ہمیشہ تعاون کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ ہمیشہ بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔