ناقابل فراموش ہیں پولیو مہم کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں،عائشہ زہری
نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پولیو مہم کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں ملک کو پولیو وباء سے پاک کرنے کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی حالیہ سیلاب سے جہاں دیگر لوگ متاثر ہوئے ہیں تو وہاں پر پولیو ورکرز بھی سیلاب کی تباہی سے نہیں بچ سکے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے جانب سے سیلاب متاثرہ پولیو ورکرز میں مالی امداد کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ پولیو ورکرز میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ این اسٹاف ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شیر محمد سنجرانی اور بابو محمد اعظم بہرانی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے سیلاب سے متاثرہ مرد و خواتین پولیو ورکرز میں مختلف رقوم کے چیکس تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو کے علاوہ بھی دیگر طبی امداد کی فراہمی میں جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں کورونا ویکسینیشن ہو یا بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے دیگر ٹیکہ جات کی مہم سب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ضلع بھر میں صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہیں انتظامیہ پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتی ہے ورکرز کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر فورم پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔