شیخ جعفر خان مندوخیل سے چوہدری نعیم کریم،نصیرخان اچکزئی،ملک ظاہرکاکڑ،سیدال خان ناصرکی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم،صوبائی رہنما نصیرخان اچکزئی،ملک ظاہرکاکڑ،سیدال خان ناصرنے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چوہدری نعیم کریم اوردیگررہنماوں نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کاصدر بننے پر مبارکباد دی۔ چوہدری نعیم کرنے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدرمیاں محمد شہبازشریف نے سینئر سیاستدان و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کاصدر نامزدکرکے ایک اچھااقدام اٹھایاہے شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں انشاء اللہ فعال اور منظم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں پہلے بھی مسلم لیگ(ن) نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیاانشاء اللہ اب پارٹی وزیراعظم میاں شہبازشریف اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ(ن) کاہی ہے پارٹی مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف، صدر میاں شہبازشریف اور چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کی قیادت میں آنے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیکرکامیابی حاصل کریگی۔ چوہدری نعیم کریم نے شیخ جعفر خان مندوخیل کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے پارٹی کے سینئر ساتھیوں کی جانب سے پارٹی کو فعال اورمنظم بنانے کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے