دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

پشاور (ڈیلی گرین گوادر ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم سوال کررہی ہے کہ چند سال قبل دہشتگردی پر قابو پالیا گیا تھا، یہ ناسور دوبارہ کیوں سر اٹھارہا ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے، پاک فوج نے دلیری اور بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، وقت کی ضرورت ہے سیاسی ومذہبی رہنماء اور ادارے متحد ہوں۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے محرکات پر غور کیا گیا۔ دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔دعوت کے باوجود تحریک انصاف کے نمائندوں نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔ شہداء کی لاشیں پڑی تھیں اور حکومت 417 ارب روپے کا حساب مانگنے میں مصروف تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے