کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں جاری، پولنگ 16 مارچ کو ہوگی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن معاملات کو حتمی شکل دے رہا ہے قومی اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے بلوچستان میں صرف ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا این اے 265 کوئٹہ 2 کا ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگاامیدواروں کی حتمی لسٹ 21 فروری کو جاری کی جائے گی الیکشن کمیشن نے شیڈول دے دیا 3 فروری کو پبلک نوٹس کردیا جائے گا۔ 6 سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔ کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے 2018 میں تحریک انصاف کے قاسم سوری الیکٹ ہوئے تھے۔ 13 فروری تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 16 فروری تک اپیلیٹ پینل کے پاس کاغذات مسترد یا منظوری کے خلاف اپیلیں جمع کرائی جاسکیں گی۔ 20 فروری کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائیگا۔ کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لئے جاسکیں گے۔ حتمی فہرست اور انتخابی نشان 23 فروری کو الاٹ ہونگے۔ این اے 265 کوئٹہ ٹو میں رجسٹرڈ ووٹرز 3 لاکھ 20 ہزار 931۔ مرد ووٹرز ایک لاکھ 81 ہزار 583 جبکہ خواتین ووٹرز ایک لاکھ 39 ہزار 348 ہیں۔ نادرا رپورٹس اور بدترین دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر قاسم سوری کو 2019 میں الیکشن ٹریبیونل بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈی سیٹ بھی کیا تھا۔