کوئٹہ ، سستا اٹا سیل پوائٹس کے تحت سستا آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ خوارک نے کوئٹہ میں سستا اٹا سیل پوائٹس کے تحت سستا آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے سیل پوائنٹ بھی اضافہ کی اگیا ہے لیکن ڈیمانڈ اور سپلائی میں ابھی بہت زیادہ فرق ہے تاہم مقدار میں کم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا محکمہ خوارک کا سستا آٹا پوائنٹس کے تحت سستا آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری شہر کے مختلف علاقوں میں سستا آٹا کے تحت آٹے کی فراہمی جاری ہے عام مارکیٹ سے کم قیمت پر ہونیکی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سستا آٹا سیل پوائنٹس کا رخ کرنے پر آٹے کی مقدار کم ہونے شہریوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سستا آٹا اسیکم کے تحت آٹے کے مقدار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا’پنجاب سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں بلوچستان پہنچنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی’دریں اثنا بلوچستان میں آٹا بحران کے بعد قیمتوں میں اضافہ تاحال برقرار ہے محکمہ خوراک کی جانب سے پاسکو سے سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں خریدنے کے باوجود عام مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی نہ آسکے پاسکو سے خریدی گئیں گندم کی 2لاکھ بوریاں کوئٹہ خضدار پشین ڑوب پہنچ گئیں جن میں 90 ہزار بوریاں فلورملز کو دیدی گئیں لیکن اس کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی محکمہ خوراک حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا ماہنامہ 12 لاکھ گندم بوریاں ضرورت ہے۔