پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہIIمیں نور الدین کاکڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہIIمیں نور الدین کاکڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ ٰٗIIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 265سے پارٹی نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔