پنجگور، پو لیس کی کاروائی 2 ملزمان گر فتار چرس بر آمد

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں پو لیس کی کاروائی 2ملزمان گر فتار چرس بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزم زاہد ولد محمد عظیم قوم بلوچ سکنہ سریکوران پنجگور کو گرفتار کرکے قبضے سے 1سو20گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 04/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A پولیس تھانہ سریکوران میں درج جبکہ ملزم عارف ولد محمد اکبر قوم بلوچ سکنہ گرمکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے 1سو50گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 05/2023 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A پولیس تھانہ سریکوران میں درج کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے