مولوی کی سیاست کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتی ڈوب چکی ہے،مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ دینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز اور علماء امن کے سفیر ہیں دہشت گردی سے جوڑنا تنگ نظری اور اسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں طاغوتی قوتیں انکے مثبت کردار کو مسخ کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسی کالونی سریاب کوئٹہ میں جامعہ عربیہ معارج العلوم الفضیلہ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست اور دیگر رہنماوٴں و مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ علما ملکی سیاست کے ضروری جز ہے انہیں سیاست سے آوٹ کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا مولوی کی سیاست کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتی ڈوب چکی ہے انہوں نے کہاکہ مدارس کا معاشرے کے سدھار اور اصلاح میں بنیادی کردار ہے انکے مثبت سماجی و معاشرتی کردار کو اجاگر کرکے مدارس دشمن زہنیت رکھنے والوں کے منفی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔