مرحوم جام میر محمد یوسف عالیانی کی 10 ویں برسی 2 فروری کو منائی جائے گی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان مرحوم جام میر محمد یوسف عالیانی کی 10ویں برسی آج 2 فروری بروز جمعرات کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف عالیانی (مرحوم) کی 10ویں برسی آج 2 فروری بروز جمعرات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس سلسلے میں جام گروپ کی جانب سے اوتھل،بیلہ،حب اور وندر میں قران خوانی،فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ ان تقاریب میں مرحوم کی بلوچستان بالخصوص لسبیلہ کے لئے خدمات پر خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ برسی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جام یوسف مرحوم کو بلوچستان کے سب سے مقبول اور ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے