لسبیلہ ، آٹے کی قیمتوں میں کمی نا آسکی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں محکمہ خوارک ناکام،2 لاکھ گندم کی بوریاں بلوچستان پہنچنے پر بھی صوبے بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، لسبیلہ میں 36 کلو آٹے کا بورا 4200 روپے تک فروخت جاری۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک آٹے کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے۔2 لاکھ گندم کی بوریاں بلوچستان پہنچنے پر بھی آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔لسبیلہ میں 36 کلوآٹے کا بورا 4200 میں فروخت ہورہا ہے جوکہ کچھ دن پہلے 3600 روپے تھا۔ محکمہ خوارک کی جانب سے 90 ہزار بوریاں فلور ملز کو دینے کے باوجود اوپن مارکیٹ قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب سے 2 لاکھ گندم کی بوریاں کوئٹہ پشین،ژوب،خضدارپہنچ گئیں۔ 90 ہزار گندم بوریاں کوئٹہ و پشین کے فلورملز کو دے دی گئیں ہیں۔ اس کے باوجود صوبے بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔اور عوام نان شبینہ سے محرم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے