عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ، محمد گل خلجی
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اس ضمن میں کسی بھی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات کی روشنی میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی،غیر حاضرڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی ایچ او لورالائی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال لورالائی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔