عمران خان تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کارہو،وزیراطلاعات
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہو۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے کبھی مظلوم نہیں بن سکتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر ؟ تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا۔
خیال رہے کہ آج ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک کو تباہی کی جانب لے جائیں وہ ملک ٹھیک کیسے کرسکتے ہیں، بدقسمتی سے رجیم چینج ہوااور ہماری حکومت گرائی گئی۔عمران خان نے کہا کہ برے حالات کی ذمہ داری مجھ سے پہلے 30 سال تک حکومت کرنے والوں پر ہے،انہوں نے سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، لوگوں کی ملک سے امید ہی چلی گئی ہے۔