شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے، اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کی تھی۔

شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے