بلوچستان حکومت نے صوبے میں آٹے کے بحران پر قابو پالیاہے،صوبائی مشیر اطلاعات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت عوامی ترقی، مسائل کے حل اور حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے کچھ مسا ئل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا لیکن وہ بھی حل ہو جا ئیں گئے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے صوبے میں آٹے کے بحران پر قابو پالیاہے اب صوبہ کے مختلف علاقوں میں سستے آٹافراہم کیاجارہاہے آٹا کی فراہمی یقینی بنائی،اب قیمتوں میں کمی کیلئے وقت د رکار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختلف ا قد امات کر رہی ہے پہلی سے 12ویں جماعت تک درسی کتب مفت فرا ہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ وفاق نے این ایف سی ایوارڈکے تحت ر قم کی ادائیگی شروع کردی ہے جس سے مالی مشکلات میں کمی ہوگی اور تر قیا تی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی ریکوڈک منصوبے پرکام کا آغاز کر دیاگیا ہے اور ریکوڈک کے حوالے سے پہلی ساڑھے3ملین ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے انہوں نے پشاور پولیس لائن واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے