آمرانہ انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے ، حافظ حسین احمد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء سے لیکر جنرل مشرف کے آمرانہ انفرادی غلط پالیسیوں نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے جبکہ ہم ملک کومزید دلدل میں دھنسوا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو جامعہ مطلع العلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ سے جامعہ مطلع العلوم کے سب سے پہلے فاضل شیخ الحدیث سید عبدالستار شاہ، قاری انوار الحق، جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا عبدالخالق، نائب مہتمم حافظ رشید احمد، استاد حدیث مولانا خیر محمد،استاد حدیث مولانا عبدالرزاق، مولانا محمد طاہر توحیدی وغیر ہ نے بھی خطاب کیا۔شیخ الحدیث سید عبدالستار شاہ نے کہا کہ آج اللہ کے گھر مساجد بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں جبکہ چاروں صوبوں میں کھربوں روپے سیکورٹی اداروں کے لیے مختص کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد کو آج کون دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے، جامعہ مطلع العلوم کے مہتمم حافظ حسین احمد نے کہا کہ امریکہ کی ایما اور خوشنودی کے لیے ضیاء الحق نے قبائل میں سوویت یونین کے خلاف جہاد کے نام پر استعمال کیا اور پھر امریکہ کے اشارے پر جنرل پرویز مشرف نے اس جہاد کو فساد اور دہشت گردی ڈکلیئر کردیا، اب بھی ہم کسی واضح پالیسی کو مرتب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے انفرادی فیصلے کئے اور پارلیمنٹ اور اداروں کو اہمیت نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے