ژوب شیرانی عوام کی ترقی وخوشحالی اور زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، مٹھا خان کاکڑ

ژوب(ڈیلی گرین گوادر)ژوب شیرانی عوام کی ترقی وخوشحالی اور زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے مخالف ہماری مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے عوام اپنے حقوق کے حصول کو پہچان لیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے نیوآبادی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیے کیا تقریب سے حاجی محمد غفار حریفال سید افضل شاہ مولوی عبدالخالق نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ ڑوب شیرانی کے عوام سابقہ دور حکومت میں زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے ژوب شیرانی کے تمام ترقیاتی منصوبے صرف کاغذات تک محدود رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلا تفریق عوامی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں ژوب میں 17ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے روڈ صحت تعلیم زراعت لائیوسٹاک کے علاوہ بجلی کی فراہمی اور شہر میں ٹف ٹائل نالیوں کی پختگی گلیوں روڈوں کو بلیک ٹاپ شامل ہیں جسکی تکمیل سے عوام خوشحال اور ڑوب ترقی کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ ڑوب میں مثالی ترقیاتی کاموں کی بدولت مختلف طبقہ فکر کے لوگ حاجی مٹھا خان کاروان میں شمولیت اختیار کررہے ہیں مخالفین کو عوام کی محبت اور ہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کو پہچان لیں آٹے کا تھیلا مسائل کا حل نہیں جبکہ عوامی مسائل کو حل کرنا عبادت سمجھتا ہوں آ اخر میں پہلن شین غرض حریفال کے حاجی محمد غفار ظاہر شاہ شیخ حسین محمد حسین اور نعیم حریفال نے اپنے خاندان سمیت حاجی مٹھا خان کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے