پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو روزگار دیا ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ سے منگل کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پی ٹی وی کنٹریکٹ ملازمین کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری کو کنٹریکٹ ملازمین کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے ہم پی ٹی وی میں بطور کنٹریکٹ مختلف پوسٹوں پر تعینات ہیں۔ کئی دفعہ متعلقہ حکام کو اپنے مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں۔ وعدوں کے باوجود اب تک مستقبل کرنے کے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرسکے۔ جو ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے پی ٹی وی کنٹریکٹ ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات برحق اور جائز ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو روزگار دیا۔ ہزاروں ملازمین جو پارٹی مخالف حکومتوں نے ملازمتوں سے برخاست کرچکے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے دوبارہ بحال کرکے اپنی حق نمائندگی کا حق ادا کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے متاثرہ ملازمین کے چیئرمین ایم این اے پروفیسر قادر خان مندوخیل کی قیادت میں 20 ہزار سے زائد متاثرہ ملازمین کو اب تک بحال کرچکے ہیں۔ اور مزید متاثرہ ملازمین کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کنٹریکٹ ملازمین کو یقین دلایا۔ کہ آپ کے مسائل کو بھی وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام کے نوٹس میں لاکر ان کی مستقلی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اور ذیلی ونگز کے عہدیداران اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے