مریضوں کے علاج معالجے کیلئے جمعیت ہلال احمر جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے ادویات فراہم کی جارہی ہیں ، جنرل فریدون پیر لورن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ کے وائس قونصل جنرل فریدون پیر لورن اور قونصلیٹ آفیسر بہرام خادمیان نے منگل کو کوئٹہ میں جام شفاء ہسپتال سیٹلائٹ ٹاون کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے جمعیت ہلال احمر ایران کی طرف سے دی گئی ادویات جام شفا ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیاہسپتال پہنچنے پرجا م شفا ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمداسحاق نے انہیں خوش آمدید کہا اورانہیں ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈاکٹر میروائس بھی موجود تھے۔۔ بریفنگ میں ڈاکٹر محمداسحاق نے بتایا کہ جام شفاء ہسپتال 30سال سے افغان مہاجرین سمیت دیگرافراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جام شفاء ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ایمرجنسی سمیت تمام سہولیات مفت دی جاتی ہیں جس میں او پی ڈی، زچہ و بچہ،لیبارٹری، ویکسی نیشن،داخل بستری،لیشمینیا،ڈینٹل، ملیریا، الٹرا ساونڈ، ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ 150سے 200مریضوں کو او پی دی میں چیک اپ کے بعد مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ تمام ٹیسٹ کی مفت سہولت بھی میسر ہے۔ڈاکٹرمحمداسحاق نے جمعیت ہلال احمر جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے ادو یات اوردیگر سامان دینے پر شکریہ اداکیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ کے وائس قونصل جنرل فریدون پیر لورن نے کہا کہ میڈیکل کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے جام شفاء ہسپتال میں غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے جمعیت ہلال احمر جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے ادویات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کاعلاج کرکے انہیں صحت یاب کرنا بھی عبادت ہے مہنگائی کے اس دور میں جام شفاء ہسپتال جمعیت ہلال احمر ایران کی جانب سے روزانہ سینکڑوں مریضوں کو مفت صحت کی سہولیات اورادویات فراہم کر رہا ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے