لورالائی ، پولیس کی مختلف کاروائیاں 2 ملزمان گرفتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او لورالائی کے سربراہی میں لورالائی پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں موٹر سائیکل چور سمیت چار ملزما ن گرفتار۔تفصیلات کے مطابق لورالائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 09/023 بجرم 381 میں دو ملزمان بازمحمد ولد درانی ساکن غزگی کیمپ مطیع اللہ ولداحمد ولی ساکن کچلاک کوئٹہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری کیا 125 موٹر سائیکل ماڈل 2022 برآمد کرلی۔ ایک اور کاروائی میں پولیس نے مقدمہ فرد نمبر 239/022 بجرم 379 میں مطلوب اشتہاری ملزم عثمان ولد عبدالرحیم ساکن ہسپتال محلہ لورالائی کوگرفتار کرلیا عثمان نامی شخص لورالائی لیویز کو بھی فائرنگ اور بھتے کے کیس میں مطلوب تھا۔ تیسری کاروائی میں مقدمہ فرد 52/07 بجرم 337،149،147 میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان پیران خان سمت اللہ ساکن لونی دکی کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور کاروائی میں پولیس نے قتل خطا کے مقدمہ فرد نمبر108/08 بجرم 279،320 میں مطلوب اشتہاری ملزم ارسلا خان ساکن لونی دکی کو گرفتار کرلیاملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے