ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں 4فروری کو کوئٹہ فوڈ فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ میں 4فروری کو کوئٹہ فوڈ فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان، کوئٹہ شہر کے بڑے اور بہترین ریسٹورنٹس،ہوٹلز،فوڈ پوائنٹس اور فوڈ برانڈز فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ منگل کو کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایک روزہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں ایک روزہ فوڈ فیسٹیول ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ 04 فروری کو دن 12بجے سے رات 12بجے تک منعقد کیا جائے گا۔فوڈ فیسٹیول میں کوئٹہ کے روایتی کھانوں ذائقوں اور دیگر آئٹمز کے خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے بڑے اور بہترین ریسٹورنٹس،ہوٹلز،فوڈ پوائنٹس اور فوڈ برانڈز فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔فوڈ فیسٹیول میں فیملیز اور خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔فوڈ فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی کے لیے اے ڈی سی جنرل کوئٹہ خلیل مراد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کرنے کے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد انتہائی ضروری ہے فوڈ فیسٹیول میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول میں لوگوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔فوڈ فیسٹیول میں کھانے پینے کے اسٹالز کے علاوہ ثقافتی میوزک کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ عوام کو بہترین ماحول اور تفریح کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے ایسی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔