سول جج نے عدالتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے سول جج نے عدالتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جار ی کردئیے۔ منگل کو سول جج ہرنائی عبدالجبار اچکزئی کی جانب سے مقدمہ محمد رضوان بنام محمد عارف میں عدالتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کر کے 15فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔