بی این پی نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی این پی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، پارٹی کے مرکزی قائمقائم صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کے اراکین مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نذیر بلوچ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری اورلال جان بلوچ نے شرکت کی، اجلاس میں حلقہ این اے 265کوئٹہ سٹی کے ضمنی انتخابات کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اس حلقہ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ2فروری تا 4فروری 2023 تک صبح 11:00بجے سے شام 4:00بجے تک کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ واقع ماڈل ٹاؤن پرانا پشین اسٹاپ میں پارلیمانی بورڈ کے اراکین کے پاس درخواستیں جمع کرائیں، اور درخواست فیس 20,000روپے ہوگی جو کہ ناقابل واپسی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے