اوستہ محمد، زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد میں زمین کے دیرینہ تنازعہ پر رند قبائل کے دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد میں رند قبائل کے دو گروپوں میں زمین کے دیرینہ تنازعہ پر مسلح افراد کے فائرنگ سے شکر خان رند موقع جاں بحق ہوگیا، مقتول کا بیٹا اور دو حملہ آور زخمی ہوگئے مقتول شکر خان رند گزشتہ روز قبل قتل کیس میں باعزت بری ہو کر جیل سے رہا ہوکر گھر کی طرف جارہے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو طرفہ فائر بندی کروا کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایازخمیوں میں عثمان رند اور وارث رند بھی شامل ہیں اوستہ محمد پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے