کوئٹہ گلیڈی ایٹراور پشاور زلمئی کے مابین نمائشی میچ کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے مابین نمائشی میچ کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی سیکورٹی کوئٹہ کیپٹن ر زوہیب،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سعید احمد دمڑ،ایڈمنسٹرٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن عبدالجبار بلوچ،ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاوید،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویڑن بابر خان کے علاؤہ محکمہ کھیل،ٹریفک پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں اور محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ کے شہریوں کی تفریح کو پیش نظر رکھتے ہوئے 05فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور ذلمی کے مابین ایک ٹی 20 نمائشی میچ کا انعقاد ہو گا۔جس کے پرامن انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے سیکورٹی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھاتے ہوئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔سیکورٹی پلان کے تحت کھلاڑیوں اور شائقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریفک پلان سمیت دیگر انتظامات میں ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے جس سے عوام کوکسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کرکٹ گروانڈ کی تزئین و آرائش اور دیگرسہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔اس سلسلے میں محکمہ کھیل گراؤنڈ میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ شائقین کو بہتر ماحول اور تفریح کا موقع میسر ہو سکے۔شائقین کو شٹل سروسز کے ذریعے گراؤند تک لیجانے کا انتظام کیا جائے گا۔اجلاس کا بتایا گیا کہ ٹیموں کی سیکورٹی اور روٹ پر 6000اہلکار تعینات ہونگے۔جبکہ 72سے ذائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روٹ کی نگرانی کی جائے گی۔اس کے علاؤہ جیمرز گاڑیاں اور عوام کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے میٹروپولٹین کارپوریشن کو ہدایت کی کہ روٹ اور گراونڈ کے آس پاس صفائی ستھرائی کے علاؤہ کوڑا کرکٹ اور ملبے کو ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ تجاوزات کو ہٹانیکے اقدامات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے روٹ پر خوبصورتی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ میں جہاں قومی کھلاڑی ہونگیوہیں انکے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی شرکت ہوگی جس کی وجہ سے اس میچ کو انٹرنیشل کوریج حاصل ہو گی جس سے نہ صرف لوگ محضوظ ہونگے بلکے پوری دنیا میں ہمارے شہر اور صوبے کے حوالے سے اچھا تاثر بھی جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے