کوئٹہ ، نامعلوم افراد سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کرفرار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں نامعلوم افراد سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی رئیسانی ٹاون میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔