پشاور پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکہ کرنے والے شہدا کے غم میں شریک ہیں ، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا پشاور پولیس لائنز کے مسجد میں دھماکہ جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں آ فراد شہید اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسان کہلانے کہ بھی لائق نہیں اللہ کے گھر میں بے گناہ نمازیوں کوشہید کرنے والے وحشی درندے ہیں یہ لوگ پاکستانی عوام اور ملک کے دشمن ہیں بیرونی دشمنوں کہ آ لہ کار اور بیرونی ایشااروں پر ملک میں بم دھماکہ کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کے جو ارادے ہیں وہ کھبی کامیاب نہیں ہونگے یہ ملک میں عدم استحکام افراتفری دہشت پھیلانا چاہتے ہیں مگر ہمارے ملک کے سیکورٹی ادارے ان دہشت گردوں کو جلد گرفت میں لیکر سخت سزائیں دینگے ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر اعتماد ہے پہلے بھی انھوں نے ملک میں دہشت گردوں وطن دشمنوں کا صفایا کیا تھا اب پھر کرینگے عوام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پولیس لائنز مسجد کے اندر جواہلکاران ودیگر شہید ہوئے ان کے غم میں پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں جو زخمی ہیں کے پی کے حکومت ان کی زیادہ سے زیادہ دیکھ بال علاج کرے اور دعا ہے اللہ تعالی سے کہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے