میر علی حسن زہری کا بی یو جے کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدرمیر علی حسن زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرعرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور احمدبلوچ اور کابینہ کوبی یوجے کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بھرپور کامیابی پر دلی مبارکبادد یتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ تسلسل کامیابی سے جاری رہے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس بلوچستان میں مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے