میرنوروزخان زہری کا سانحہ لسبیلہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما نوابزادہ میرنوروزخان زہری کا لسبیلہ کوچ حادثے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس، کہا کہ کَل جو کوٸٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو بیلہ کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہم اُس حادثے میں بہت غمگین ہیں نوابزادہ نوروزخان زہری نے اپنے بیان میں سانحہ لسبیلہ میں ہونے والی دلخراش واقعہ میں 42 سے زائد مسافروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثہ نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں قیمتی جانیں قربان کر گئے۔کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ نے ہمارے ہزاروں قیمتی جانوں کو بے معنی کردیئے کوئٹہ ٹو کراچی روڈ کے واقعات میں ہمارے جتنے جانیں ضائع ہوئیں شاید کہیں اور نہیں ہم دکھ کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے