مساجد کو مقتل گاہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں ، عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز خود کش دھماکے اور اس کے نیتجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں اور سیکٹروں کے زخمی کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اورانسانیت پر حملہ ہے۔ مساجد کو مقتل گاہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔حملہ آور کا دین و اسلام سے کوئی تعلق نہیں صرف لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے اپنے مذموم مقاصد پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کے علاؤہ پاکستانی قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ملک سے دہشت گردوں کے مکمل صفحہ ہستی سے مٹانا کے لیے پوری قوم اور فورسز متحد اور یکجا ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے میں شہدائکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پشاور دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔
