لسبیلہ بس کا واقعہ انتہائی دلخراش تھا صوبائی حکومت نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور بس کمپنی کاروٹ پرمٹ بھی منسوخ کردیاہے ، عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں بس کا واقعہ انتہائی دلخراش تھا صوبائی حکومت نے واقعہ پر سنجیدہ ایکشن لیا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بس کمپنی کاروٹ پرمٹ بھی منسوخ کردیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو لسبیلہ بس حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں رات 3بجکر 30 منٹ پر بس بیرئیر توڑتی ہوئی نیچے جا گری،افسوسناک حادثے میں 41 جاں بحق اور 3زخمی ہوئے تھے،حکومت بلوچستان نے بس واقعہ پر سنجیدہ ایکشن لیا ہے،ابتدائی رپورٹ میں ایک ویڈیو کا ذکر بھی ہے جس میں بس میں ڈرائیور کے پاس چولہا جلتا نظر آرہا ہے یہ ویڈیو اسی متاثرہ بس کی ہے یا نہیں اس کی تحقیق کررہے ہیں۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بس میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودگی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی اس کی بھی مزید تحقیقات کررہے ہیں بس واقعہ کی ایف آئی آر مرحوم ڈرائیور اور کمپنی پر درج کردی ہے روٹ پرمٹ منسوخ کردیاہے،انہوں نے کہا کہ خضدار سے حب تک موٹروے پولیس کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور اوور اسپیٹنڈنگ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوچوں میں دو سال پہلے ٹریکرز لگے جو ایک سال پہلے کمپنیوں کی نااہلی اور عدم ادائیگی کی وجہ سے رک گئے ای لائسنس سسٹم کو پورے صوبے اور ملک میں نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے