عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گیے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے، جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔

عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں۔ ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے