صوابی، پولیس کو دیکھ کر 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا

صوابی (ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے علاقے ہنڈ میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران 2 شر پسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا۔صوابی پولیس کے مطابق شر پسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جبکہ 2 شرپسندوں نے خود کو گرنیڈ سے اُڑا دیا۔صوابی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شر پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے