سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا بی یو جے کے نو منتخب صدر و کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرعرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور احمدبلوچ اور کابینہ کوبی یوجے کے انتخابات میں بھرپور کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ کی قیادت میں بلوچستان میں مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ تسلسل کامیابی سے جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے