افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم سازش ہے،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی منظم سازش ہے نیشنل پارٹی افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کو بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا ایک سوچے سمجھے منصوبہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ مردم شماری 2017 میں پنجگور میں لوگوں کے دلوں میں دانستہ خوف پیدا کرکے مختلف علاقوں میں لوگوں کی رسائی کو متنازع بنایا گیا بعض علاقوں کو شامل نہیں کیا گیا و لاکھوں لوگوں کو خوف کی وجہ سے جان بوجھ کر اندراج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پنجگور کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا ہے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کیلئے اداروں کو بلوچستان کے جغرافیائی معاملات معلوم کرکے حکمت عملی مرتب کرنا چائیے تھا بلوچستان کا اہم ڈویژنل مکران بلخصوص مکران کا سنگم پوائنٹ ضلع پنجگور جو مکران کو بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو ہر حوالے سے ملاتی ہے جو مکران کے دیگر اضلاع کے جغرافیائی اعتبار سے سب سے طول و عرض ضلع ہے اس میں ایک سازش کے تحت موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کو بند کردیا گیا یہاں کے بسنے والے 95 فیصد انٹرنیٹ سے محروم ہیں ہم سمجھتے ہیں اسے محروم رکھنے کا مقصد پنجگور کے عوام کو انکے روزگار آن لائن کاروبار اسٹوڈنٹس کو تعلیم کی اسٹیڈی سے دور رکھنا انہیں ملکی و بین الاقوامی رابطوں سے کٹ کرنا و آنے والے مردم و خانہ شماری میں انہیں اقلیت میں بدلنے کیلئے ایک سازش ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست خود مردم و خانہ شماری کو ڈیجیٹل طریقے سے چلانے کے فیصلے کے تناظر میں پنجگور کے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندیش پر اپنے فیصلے پر دو رائے پر ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ان تمام سازشوں کا لب لباب بلوچستان کو ایک بار پھر اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے انہوں نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کا سیاسی وارث ہے آنے والے مردم شماری میں افغان مہاجرین بشمول غیر ملکیوں کی موجودگی کو بلوچ و بلوچ سرزمین کیلئے ایک سازش سمجھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان آنے والے مردم و خانہ شماری کیلئے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقے یونٹ بلاک یوسیز میونسپلز کارپوریشن میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں رہ کر اپنی مردم و خانہ شماری مہم کو صاف شفاف طریقے سے چلائیں اپنے اپنے لوگوں کی اندراج ممکن بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پنجگور میں آگاہی پروگرام میں کارکنوں و علاقائی معتبرین کی ایک بڑی پرہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلیں بلوچ سنئیر رہنما و مائرقانوں ایڈوکیٹ علاالدین بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج نعیم تحصیل جنرل سیکرٹری الطاف بلوچ وحدت کے ممبر شیر علی وزیر بی ایس او پجار کے صدر عامر بلوچ انفارمیشن سیکرٹری زاہد حسین، ظہور زیبی، صمد صادق، صدام بلوچ، افضل بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا پروگرام میں انہوں نے پنجگور میں ہونے والے مردم شماری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لوگوں کی صحیح اندراج کرانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جو پنجگور کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر اس خانہ و مردم شماری کو بہتر انداز میں سرانجام دین گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے