کوہاٹ، ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 جاں بحق

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے