چمن سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارشوں اوربرفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوچکاہے، ڈپٹی کمشنرعبدالحمید زہری

چمن(ڈیلی گرین گوادر)حالیہ برفباری کے دوران تقریبا رات گئے سے آج پورا دن درہ کوژک کے مقام کویٹہ چمن شاہراہ پر انتظامیہ، این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے نے مل کر ہیوی مشینری کے ذریعے روڈ کلئیر کردیا تمام اہلکاروں کی انتھک محنت کی وجہ سے قومی شاہرا پر ٹریفک رواں دواں رہی اور کسی مسافر کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمید زہری نے آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لینے والے آفیسران اور اہلکاروں کی کام کی نگرانی اور حوصلہ افزائی کی اس موقع پر اے سی چمن ڈاکٹر عبدالسلام تحصیلدار عبدالرازق میانی رسالدار جہانگیر خان کاکڑ بھی روڈ کو کلئیر کرنے میں مصروف عمل رہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہ حالیہ شدید برفباری کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے قومی شاہرا پر ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چمن سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوچکاہے درہ کوژک ٹاپ خواجہ عمران توبہ اچکزئی دوبندی کان مہترزئی اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ضلعی انتظامیہ چمن کی کامیاب کوششوں سے قومی شاہراہ درہ کوژک ٹاپ سر پر ہر قسم کی ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چمن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں اور لیویز فورس کی جوانوں کی کارکردگی بھی قابل تحسین رہی۔حالیہ برفباری کے دوران بہترین کارکردگی پر اہلیان چمن نے ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اسی جذبے کے تحت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے