چشتیاں میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

چشتیاں(ڈیلی گرین گوادر) چشتیاں کے علاقے گجیانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دیا۔

چشتیاں سے فیملی گاڑی پر سوار شادی پر جا رہی تھی کہ گجیانی کے قریب تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ سدرہ بی بی، 6 سالہ عثمان، 3 سالہ عبدالرحمٰن،15 سالہ نوید بی بی،17 سالہ فیضان بی بی، 22 سالہ تسلیم بی بی جاں بحق ہوئے۔ 22 سالہ وحید اور 18 سالہ عنبرین شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو عملہ نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے