پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے،مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے ْغیر ضروری اخراجات اور کرپشن نے معاشی طورپر ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام عادمی نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے کرپشن اور غیر ضروری اخراجات کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری عام ہوگئی ہے توانائی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے روز مرہ استعمال کی چیزیں عوام کے دسترس سے باہر ہیں لوگ خودکشیوں پہ مجبور ہوگئے ہیں تعلیم صحت جان و مال کی تحفظ سمیت دیگر زندگی کی سہولتیں بہم پہنچانے سے حکومتیں مبرا ہوچکی ہے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم پراہیویٹ تعلیمی اداروں میں دیں بیمار کا علاج پراہیویٹ ہسپتال سے کراہیں پانی ٹینکر کے ذریعے خریدیں اپنے جان و مال کا حفاظت خود کریں اسر ٹیکس حکومت کو ادا کریں جو کرپشن سمیت غیر ضروری اخراجات کی نذر ہو۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ پاکستان کو سیکورٹی ریاست کے بجائے فلاحی ریاست کی جانب بڑھنا ہوگا ہمسایہ ممالک سے خارجی اور تجارتی تعلقات استوار کرنے ہونگے بصورت دیگر شدید معاشی بحران کے باعث مزید پیچیدہ مسائل جنم لیں گے جن پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے ڈیجیٹل مردم شماری کو غیر آہینی غیر قانونی قراد یتے ہوے ملکی معیشت پر بوجھ قرار دیتے ہوئے واضع کیا کہ آہین کی رو سے دس سال بعد مردم شماری ہونا ہے اب چار سال کے اندر دوسرا مردم شماری لوگوں پر مسلط کرکے اربوں روپے کے غیر ضروری اخراجات کیئے جارہے ہیں اس طرح ایک سیاسی جماعت کی ہٹ دھرمی سے مسلط کردہ ضمنی انتخابات پر اربوں روپے کے اخراجات آرہے ہیں جوکہ غیر ضروری ہیں۔ ہمسایہ مملک سے بہتر خارجی تعلقات نہ ہونے کے باعث کھربوں روپے کے اخراجات دفاع اور داخلی طورپر دہشت گردی سے نمٹنے پر آرہے ہیں رشوت ستانی کا عالم یہ ہے کہ صرف مکران بارڈر سے روزانہ اربوں روپے سیکورٹی ادارے رشوت کے طورپر بٹور رہے ہیں جبکہ بارڈر ٹریڈ ان ہی کے ہاتھوں تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہیکہ بلوچستان کے گوادر سیندک اور ریکوڈک کو بیچنے کے باوجود ملکی معیشت روز بروز تباہ ہوتا جارہا ہے اس کے لیئے ضروری ہے کہ بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیا جائیغیر ضروری اخراجات کم کیا جائے۔ پارٹی ترجمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔