وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیلہ میں کوچ کے المناک حادثے پر دکھ اورافسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوں نے بیلہ میں کوچ کے المناک حادثے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدرد ی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے