ماضی میں وزیراعظم ہاوس کرپشن اور کمیشن کی منڈی رہی ،مولانا عبدالغفور حیدری
رحیم یار خان(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ماضی میں وزیراعظم ہاوس کرپشن اور کمیشن کی منڈی رہی کرپشن کے خاتمے کے دعویدار کرپشن کے بے تاج بادشاہ ثابت ہوئے تاریخ میں پہلی بار کرپشن کیلئے بھی دلال رکھے گئے ملک کے موجودہ بحرانی کیفیت کے ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ ساتھ انہیں مسلط کرنے والے بھی ہے الیکشن کا فیصلہ ملکی حالات کو دیکھ کر کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ دارالعلوم عثمانیہ رحیم یارخان کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمن ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا فتح اللہ اور دیگر رہنماؤں و مقامی علمائے کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ انقلاب ناچ گانوں سے نہیں قربانیوں سے آتے ہیں جنکا انقلابی مشن ایک ہوائی فائر سے پنکچر ہوتی ہوں یہ انقلاب انقلاب نہیں تمام جھوٹ اور ڈرامے بازیاں ناکام ہونے کے بعد عوامی ہمدردی کیلئے پلستر اور لنگڑے پن کا ڈرامہ رچایاگیا انہوں نے کہاکہ عمرانی حکومت نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت معاہدے کرکے ہاتھ پاوں باندھ دئیے گیے ہیں ۔