لسبیلہ کوچ حادثے میں چالیس مسافروں کی شہادت سے پورا ملک غم میں ڈوب گیا، سردار فخرالزمان رودینی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)چیف آف رودینی سردار فخرالزمان رودینی سردار زادہ میر محمود رودینی ٹکری خان محمد رودینی محمد کریم رودینی نثار احمد رودینی نے مشترکہ بیان میں کہاں ہے کہ لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق ہو نے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے، اس میں ایک کنبے کے کئی افراد اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ہیں ۔اس دل خراش حادثے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں، کیوں کہ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر نے کہ وجہ بڑی تعداد میں افراد کی شہادت غیر معمولی واقعہ ہے جس سے پورا ملک غم میں ڈوب گیا ۔ رودینی قبائل کے معتبرین نے مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی کامل مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے۔