عمران نیازی کا سابق صدرمملکت آصف علی زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں،ماہ جبین خالد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئربورڈ اسکولزماہ جبین خالد جمالی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے سربراہ وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر سنگین الزامات ملک کو خرانہ جنگی کی طرف لے جانے کی مذموم سازش ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان عمران نیازی کے بے ہودہ اور من گھڑت الزامات کی مذمت کرتی ہے اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے اور کبھی بھی ملک اور کسی شخص کے خلاف کوئی سازش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اقتدارچلے جانے کے بعداپنا ذہنی توزن کھو بیٹھے ہیں انہیں کسی پاگل خانے میں داخل کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا سابق صدرمملکت آصف علی زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے اگر عمران نیازی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اورسینکڑوں جیالوں نے عوام کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں عمران نیازی کے بے ہودہ اور من گھڑت الزامات کے بعد پیپلز پارٹی کے قائدین کو جانون کاخطرہ ہے اگر پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور اسکا ٹولہ ذمہ دار ہوگا اور انہیں ملک میں سرچھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بے ہودہ الزامات کا سپریم کورٹ آف پاکستان فوری نوٹس لے اوراسکی تحقیقات کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے