عمران خان کا سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عمران خان کا سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے عمران خان اقتدار کے ہوس میں پاگل پن کا مظاہرہ کررہے ہیں ملک کے اہم منصب پر فائز رہنے والے شخص پر اس طرح کے الزامات کسی کو زیب نہیں دیتے۔یہ بات انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر لگائے جانے والے الزامات پرردعمل دیتے ہوئے کہی۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ طالبان کی جانب سے بات چیت کے لئے عمران خان کو نامزد کیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری کا نام کسی دہشت گرد تنظیم سے جوڑنا یا ایسے الزامات عائد کرنا غلط فعل ہے عمران خان کے بیان سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں، حکومت عمران خان کے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کرے، سابق وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے لئے ہواس باختہ ہوکر جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کی عمران خان کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کی دنیا جانتی ہے کہ انکے اقتدار میں سب سے زیادہ تقویت دہشتگردوں ملی،انہوں نے کاہ کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے جمہوریت پسندوں کو پابند سلاسل رکھا، سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان دینے سے قبل انھیں اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے تھا،: الزامات ہے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں قومی اسمبلی سے استعفے، پنجاب اور خیبر پختون خواہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب ایسے الزامات عائد کئے جارہے ہیں عوام میں مقبولیت بڑھانے کیلئے عمران خان ایسے الزامات عائد کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے