صوبائی وزیرداخلہ کا لسبیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے جان بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں جبکہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا اور لواحقین کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی وزیر داخلہ نے جان بحق ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی