سانحہ لسبیلہ انتہائی دلخراش اور دردناک ہے، تمام غمزدہ خاندانوں کو سینے سے لگا کر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، مولانا عبدالرحمن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے لسبیلہ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لسبیلہ انتہائی دلخراش اور دردناک ہے، تمام غمزدہ خاندانوں کو سینے سے لگا کر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شہید ہوئے جس کی ہر قسم مالی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس دل خراش حادثے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں، کیوں کہ راستے کی، روٹ کے سنگل ہونے، راستے کی خرابی، تیز رفتاری یا آگ بھڑکنے کی وجوہات کیباعث کھائی میں گر نے کہ وجہ بڑی تعداد میں افراد کی شہادت غیر معمولی واقعہ ہے جس سے پورا ملک غم میں ڈوب گیا۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی قیادت نے مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی کامل مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے۔